لاہور: 10 وارداتیں، 20 لاکھ نقدی لوٹ لی گئی
گرین ٹاؤن میں عامر 5لاکھ ، لوئر ما ل میں غیاث 4 لاکھ روپے سے محروم مانگامنڈی ، کاہنہ اور برکی سے 3شہریوں کی موٹرسائیکلیں بھی چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں چوری و ڈکیتی کی 10وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا۔ ڈاکوؤں نے گرین ٹاؤن میں عامر سے 5لاکھ نقدی اور موبا ئل فون،فیصل ٹاؤن میں زبیر سے 4لاکھ45 ہزار روپے اور موبائل فون، لوئر ما ل میں غیاث سے 4 لاکھ روپے اور موبائل فون، شادباغ میں کشور سے 3لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون،شالیمار میں ساجد سے 3لاکھ روپے اورموبائل فون ،شیرا کوٹ میں فہیم سے 20ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ کوٹ لکھپت میں دانش سے 10ہزار روپے اور موبائل فون چھینا ۔دوسری طرف چور مانگامنڈی سے صداقت، کاہنہ سے حسنین اور برکی سے خادم علی کی موٹرسائیکلیں لے اڑے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments