عمران خان کی زندگی کو شدید خطرات
اسلام آباد(آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ایک بار پھر اپنے بھائی کی صحت اور اڈیالہ جیل میں ان کی سلامتی کے حوالے سے شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
عمران خان نے سختیوں کے باوجود ہمت نہیں ہاری ، نہ ہی اپنے موقف سے پیچھے ہٹے ، جس کے بعد انکی صحت اور ذہنی حالت سے متعلق یہ غلط بیانیہ گھڑا جا رہا ہے ۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی زندگی کو اس وقت شدید خطرات لاحق ہیں، عدالتی احکامات کی حکم عدولی کے بعد اب پرامن طور پر سڑکوں پر نکلنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا، ہمارا مطالبہ ہے کہ 18 اگست کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق عمران خان کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے اور القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ کیسز میں مہینوں سے التوا کا شکار ضمانت کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر یا تو فوری طور پر انصاف فراہم کریں یا پھر کیس سے الگ ہو جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments