کراچی:فتنہ الخوارج کے 2مطلوب دہشتگرد مقابلے میں ہلاک

کراچی:فتنہ الخوارج کے 2مطلوب دہشتگرد مقابلے میں ہلاک

کراچی (سٹاف رپورٹر،آئی این پی )سی ٹی ڈی، سندھ رینجرز اور وفاقی حساس ادارے کی 2 مقامات پر کارروائیوں کے دوران مقابلوں میں فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، پہلی کارروائی جمالی پل سپر ہائی وے پر کی گئی۔۔۔

 جس میں دہشت گرد ساجد علی فائرنگ  کے تبادلے میں مارا گیا،دہشتگرد پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا، گلبائی شیر شاہ کے علاقے میں مقابلے میں دہشتگرد قاری ضیاالرحمن عرف قاری سیف اللہ مارا گیا، اس کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ،ہلاک دہشت گرد کا تعلق باجوڑ، خیبر پختونخوا سے تھا۔ وہ پاکستان آرمی اور ایف سی کے کیمپوں پر متعدد حملوں اور دہشت گردی کی دیگر کارروائیوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ قاری ضیاالرحمن نے 2006 میں قاری درویش عرف باندی وان گروپ میں شمولیت اختیار کی اور دہشت گردی کی تربیت حاصل کی،وہ حال ہی میں افغانستان سے کراچی منتقل ہوا تھا اور شہر میں حساس مقامات پر دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے اپنا نیٹ ورک منظم کر رہا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...