پختونخوا کے 4اضلاع میں غیرقانونی کان کنی پرپابندی میں توسیع
پشاور (اے پی پی) خیبرپختونخوا حکومت نے دریائے سندھ اوردریا ئے کابل کے کناروں پرصوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اورکرک کے اضلاع کی حدود میں۔۔۔
غیرمجازکان کنی اورپلیسرگولڈ(دریائی سونے ) کی غیرقانونی کھدائی پرعائد پابندی میں مزید توسیع کردی ہے ، محکمہ داخلہ و قبائلی امورکی جانب سے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت جاری کردہ حکم نامے کے مطابق مذکورہ پابندی میں 19 اگست 2026 سے 60 روزکے لیے توسیع کی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments