تونسہ ہائیڈرو پاور منصوبے کے فزیبلٹی اخراجات کا دیرینہ معاملہ حل
اسلام آباد (اے پی پی)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مؤثر سہولت کاری سے چینی کمپنی کا دیرینہ معاملہ کامیابی سے حل ہو گیا۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے 135 میگاواٹ تونسہ ہائیڈرو پاور منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی کے اخراجات کی ادائیگی کا معاملہ طویل عرصے بعد حل کر دیا گیا۔چائنا تھری گورجز ساؤتھ ایشیا انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے اسسٹنٹ سی ای او لیو یونگ گانگ نے معاملے کے حل میں ایس آئی ایف سی کے تعاون کو سراہا۔ تونسہ ہائیڈرو پاور منصوبے کا آغاز 2011 میں 120 میگاواٹ کی استعداد کے ساتھ کیا گیا بعد ازاں اسے 135 میگاواٹ منصوبے کے طور پر آگے بڑھایا گیا۔چینی کمپنی نے منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی مکمل کی، تاہم فزیبلٹی کے اخراجات کی ادائیگی کا معاملہ طویل عرصے تک زیرِ التوا رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments