پٹرول پر ریلیف حاصل کرنے کا طریقہ
اسلام آباد (دنیا نیوز) وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور چھوٹی گاڑیوں کے لیے فی لٹر پٹرول پر 100 روپے ریلیف حاصل کرنے کا طریقہ کار جاری کردیا۔۔
وزارتِ آئی ٹی کے مطابق ریلیف کے لیے شہریوں کو رجسٹریشن کرانا ہوگی، رجسٹریشن کے لیے REG لکھ کر شناختی کارڈ نمبر 9771 پر ایس ایم ایس کرنا ہوگا، جس کے ساتھ گاڑی کا نمبر، صوبائی کوڈ اور رجسٹریشن کی تاریخ بھی درج کرنا ہوگی، رعایتی پٹرول کے لیے فیول ٹوکن حاصل کرنا ضروری ہوگا، اس مقصد کے لیے TOK لکھ کر 9771 پر ایس ایم ایس کرنا ہوگا، موصول ہونے والا فیول ٹوکن دکھا کر رعایتی قیمت پر پٹرول حاصل کیا جاسکے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments