صوبوں کی تقسیم سے انتظامی یونٹس یا بلدیاتی الیکشن کا معاملہ نکل سکتا: رانا ثنا

صوبوں کی تقسیم سے انتظامی یونٹس یا بلدیاتی الیکشن کا معاملہ نکل سکتا: رانا ثنا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ صوبوں کی تقسیم کا معاملہ پارلیمنٹ میں آیا تو ہر کوئی اپنی رائے دے گا، صوبوں کی تقسیم سے انتظامی یونٹس یا بلدیاتی انتخابات کا معاملہ نکل سکتا ہے۔

لاہور میں سینئر صحافیوں مجیب الرحمان شامی، سلمان غنی اور دیگر سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے پراجیکٹ پر مبینہ طور پر مسلم لیگ ن سے گفتگو ہوئی ہوگی، اگر پراجیکٹ بنانے والوں نے ن لیگ سے بات کی اور ہم نے اسے متعارف نہیں کروایا تو لٹھ لے کر کھڑے نہیں ہوسکتے ۔ صوبوں کی تقسیم کے معاملے پر ابھی بہت وقت ہے ، صوبوں کی تقسیم کا معاملہ پارلیمنٹ میں آیا تو ہر کوئی اپنی رائے دے گا، صوبوں کی تقسیم کے معاملے پر پارلیمانی یا سٹینڈنگ کمیٹی بن سکتی ہے ، صوبوں کے معاملے پر چھ سے آٹھ ماہ لگتے نظر آتے ہیں۔ ن لیگ نے صوبوں کی تقسیم کا پراجیکٹ شروع نہیں کیا، ہماری لائن واضح ہے ، پنجاب میں ن لیگ کی مقامی قیادت بہاولپور کو جنوبی پنجاب کے ساتھ نہیں لے جانا چاہتی۔ بہاولپور کو الگ صوبہ بنانے یا لاہور کے ساتھ رکھنے کی تجاویز موجود ہیں، صوبوں کی تقسیم کے حق میں ن لیگ کی جانب سے کوئی بڑی بات سامنے نہیں آئی، صوبوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کو سیاسی فائدہ ہوا، کینال پراجیکٹ پر صدر زرداری نے حمایت کی، عوامی احتجاج کے بعد پراجیکٹ بند کروا دیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ پس پردہ گفتگو ہو رہی ہوگی، بانی سے پس پردہ گفتگو اپنانے کی ایک قیمت ہے ، قیمت چکانا پڑے گی۔

تحریک انصاف مسلح ہو کر اسلام آباد آنے کی تیاری کر رہی ہے ، فتنہ الخوارج مبینہ طور پر ہندوستان کے سپانسرڈ ہیں، فتنہ الخوارج پی ٹی آئی کی ریلی کو ٹارگٹ بنا کر حکومت اور عوام میں دوری پیدا کرسکتے ہیں، تحریک انصاف کا احتجاج ٹکے ٹوکری ہوجائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ کابینہ یا سینیٹ میں بات کریں گے تو ان سے جواب لے لیں گے ، وفاقی وزیر شیخ قیصر میرے سامنے ہر دوسرے دن شہباز شریف سے ملتے ہیں، شیخ قیصر کے اعتراضات یا شہباز شریف سے ملاقات نہ ہونے کی مجھے سمجھ نہیں آرہی۔ اس کے علاوہ سینیٹر رانا ثنا اللہ خان نے صدر گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی GECHS محمد عاصم نصیر کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور یقین دلایا کہ حکومت گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں ترقیاتی منصوبوں کے اجرا اور سوسائٹی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی جبکہ انہوں نے چیئرمین پروگریسو گروپ اور سابق سیکرٹری نصیر الدین کی عیادت کی اور ان کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔دریں اثنانجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کو بیٹھ کر مذاکرات کرنے چاہئیں،مسائل کا حل لانگ مارچ نہیں ڈائیلاگ میں ہے ۔ وزیر اعظم نے 3 بار مذاکرات کی دعوت دی ہے ۔ بتایا جائے کیوں بیٹھ کر بات نہیں کی جارہی؟، ان کے پاس گرفتاریوں سے متعلق معلومات نہیں ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...