صدر مملکت نے انڈونیشین امیر البحر کو نشان امتیاز (ملٹری)عطا کیا

صدر مملکت نے انڈونیشین امیر البحر  کو نشان امتیاز (ملٹری)عطا کیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لئے ان کی خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز (ملٹری) عطا کیا ۔۔۔

انہیں یہ اعزاز پیر کو ایوان صدر میں منعقدہ خصوصی تقریب میں دیا گیا جس میں چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، اراکین پارلیمنٹ اور سفارتی برادری کے ارکان نے بھی شرکت کی۔ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے صدر مملکت سے ملاقات بھی کی جنہوں نے انہیں یہ اعلیٰ اعزاز ملنے پر مبارکباد دی۔ انڈونیشیا کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) چندر ڈبلیو سوکوتجو بھی ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کے ہمراہ تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...