جناح ہاؤس حملہ کیس :ریس پر پائوں رکھا تو ٹرائل مکمل:عدالت

جناح ہاؤس حملہ کیس :ریس پر پائوں رکھا تو ٹرائل مکمل:عدالت

شاہ محمود دیگر مقدمات میں بری،صرف ایک باقی،وکیل،ٹرائل مکمل ہونیوالا ہے :جج

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں شاہ محمود قریشی کی جناح ہاؤس حملہ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ، پراسیکیوشن نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مزید مہلت مانگ لی گئی،اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔دوران سماعت پراسیکیوشن نے عدالت سے مہلت طلب کرتے ہوئے مو قف ا ختیار کیا کہ 16ستمبر کو اسی مقدمے کا جیل ٹرائل ہے ، وہاں کیس کا ریکارڈ موجود ہوگا۔سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی کے وکیل نے جج منظر علی گل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ، ’’سر، آپ کی ٹائی بہت خوبصورت ہے ‘‘جس پر جج منظر علی گل نے جواب دیا، ’’ آپ کا بہت شکریہ ‘‘،وکیل رانا مدثر عمر نے کہا کہ یہ اس مقدمے کی 86ویں پیشی ہے ، پراسیکیوشن ریکارڈ پیش نہیں کر رہی،جج منظر علی گل نے ریمارکس دیے کہ ایسی باتیں نہ کریں، آپ نے بھی بہت التوا کی درخواستیں دی ہیں،اس کیس کا ویسے ہی ٹرائل مکمل ہونے والا ہے ۔جج نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کے اس کے علاوہ اور کتنے مقدمات ہیں؟وکیل نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی دیگر مقدمات میں بری ہوچکے ہیں، صرف ایک کیس اور ہے ،ٹرائل معلوم نہیں کب مکمل ہو، اس انتظار میں ملزم کو جیل میں نہیں رکھا جاسکتا۔جس پر جج منظر علی گل نے ریمارکس دیے کہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں، ریس پر پاؤں رکھنے کی دیر ہے ، ٹرائل مکمل ہوجائے گا۔عدالت نے پراسیکیوشن کو مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...