اسلام آباد ہائیکورٹ:افغان ڈاکٹر کی بے دخلی کا حکم معطل، پی ایم ڈی سی کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ:افغان ڈاکٹر کی بے دخلی کا حکم معطل، پی ایم ڈی سی کو نوٹس جاری

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے افغان ڈاکٹر کی اہلیہ کی پی ایم ڈی سی نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران میڈیکل سٹوڈنٹس کی بے دخلی کا حکم معطل کرتے ہوئے۔۔۔

 افغان سٹوڈنٹ عماد الدین کو پاکستان سے بے دخل کرنے سے روک دیا۔ وکیل درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پی ایم ڈی سی کا 31 جولائی 2026 کا خط پہلے سے زیرِ تعلیم اور جاری ٹریننگ والے ڈاکٹروں پر ماضی سے لاگو نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے وزارتِ صحت، پی ایم ڈی سی، پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کو جواب کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...