کالعدم ایکشن کمیٹی کوافغانستان سے اسلحہ کی فراہمی، ملزم گرفتار

 کالعدم ایکشن کمیٹی کوافغانستان سے اسلحہ کی فراہمی، ملزم گرفتار

ملزم ضیا نے پہلی ڈیل ساڑھے 11لاکھ ،دوسری 22 لاکھ میں کی :طلال چودھری تانے بانے راجہ مہران اور امان سے ملتے ہیں :وفاقی وزیرمملکت ،پریس کانفرنس

 اسلام آباد(دنیا نیوز )وفاقی وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں کالعدم جموں کشمیر جوائنٹ عوام ایکشن کمیٹی کوافغانستان سے اسلحہ کی فراہمی میں ملوث مرکزی کارند ے گرفتار ضیا کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، انٹیلی جنس ایجنسیوں نے آپریشنز کے دوران ملزم کو سہنسہ کوٹلی سے حراست میں لیا ، تحقیقات اور اس کے موبائل فون سے حاصل  شواہد نے ثابت کر دیا فسادی جتھے کو اسلحہ کی فراہمی افغانستان سے کی جاتی تھی۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہگرفتار ملزم ضیا کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا سرگرم کارندہ ہے ،تانے بانے کالعدم تنظیم کے راجہ مہران اور امان ادریس سے ملتے ہیں، امان ادریس اور خواجہ مہران کی نگرانی میں اسلحہ افغانستان سے آزاد جموں و کشمیر پہنچایا جا رہا تھا۔طلال چودھری نے کہا کہ یہ محض اسلحے کی خریداری کا معاملہ نہیں بلکہ افغانستان سے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بدامنی پھیلانے اور عدم استحکام پیدا کرنے کا مذموم ایجنڈا ہے ، ضیاء نے ایک ڈیل ساڑھے 11لاکھ روپے میں کی اور8 لاکھ روپے ایڈوانس ادا کئے گئے ،دوسری ڈیل 22 لاکھ روپے کی تھی جس میں 3 لاکھ ایڈوانس د ئیے جانے تھے ، گرفتاری کے وقت ضیا سے 6 لاکھ نقد اور اسلحہ برآمد کیا گیا ،تمام عناصر کے خلاف پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...