عظمیٰ بخاری پختونخوا کے لوگوں کو جنگلی نہیں کہہ سکتیں،کیپٹن(ر) صفدر
ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری خیبرپختونخوا کے لوگوں کو جنگلی نہیں کہہ سکتیں۔
ایبٹ آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا جہاں بہن بیٹی دی ہو لوگ وہاں کے باشندوں کو جنگلی نہیں کہتے ، اگر ہم جنگلی ہوتے تو آج رشتے دار نہ ہوتے ۔ انہوں نے کہا عظمیٰ بخاری ایک سمجھدار اور پڑھی لکھی خاتون ہیں وہ ایسی بات نہیں کر سکتیں۔انہوں نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خیبرپختونخوا کی بہو ہیں، لہٰذا جتنا حق ان پر پنجاب کا ہے ، اس سے کہیں زیادہ خیبرپختونخوا کا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments