احتجاج پرامن ہوگا
اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ آئینی کورٹ نے آج ہمیں بہت مایوس کیا، جب آئینی عدالت بنی تھی تو ہمارے بڑے تحفظات تھے۔
آج آئینی عدالت کو مداخلت نہیں کرنا چاہیے ۔پارلیمنٹ ہا ئوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بانی کی ہدایات ہیں سٹریٹ موومنٹ کا چلانا سہیل آفریدی کی ذمہ داری ہے ،کسی طرف بھی دراڑنہیں ہونی چاہیے ورنہ عوام کو نقصان ہو گا، ہم احتجاج میں کوئی راستہ نہیں بند کریں گے توڑ پھوڑ نہیں کریں گے ، ہم نے جہاں بھی آنا ہوا ضرور آئیں گے ، انتشارکہیں نہیں ہو گا امن و امان ہو گا یہ ہماری سیاسی جدوجہد ہے ۔ ہمارے لانگ مارچ میں راستے چلتے رہیں گے ، نہ کوئی ایمبولنس رکے گی نہ کوئی گاڑی رکے گی، ہم صرف انصاف مانگ رہے ہیں کیونکہ ہمیں انصاف نہیں ملا، نہ پارلیمان نے انصاف دیا نہ عدالت سے انصاف ملا، سب سے پہلے پاکستان، امن وامان کی ذمہ داری ہم سب کی ہے ، سپریم کورٹ کے فیصلے سے امید ہے بانی کو علاج،ٹیسٹ کیلئے ہسپتال منتقل کیا جائیگا، بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل بورڈ میں انکے خاندان کے فرد کو شامل کیا جائے ، بانی کے علاج کا معاملہ حل ہو جائے تو15 ماہ سے جاری تشویش ختم ہو سکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments