صدر مملکت نے پمز نرس کو تمغہ شجاعت دینے سمیت اہم بلز کی منظوری دیدی

صدر مملکت نے پمز نرس کو تمغہ شجاعت دینے سمیت اہم بلز کی منظوری دیدی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پمز کی نرس رضیہ نورین کو تمغہ شجاعت دینے سمیت اہم بلز کی منظوری دے دی۔

منظور شدہ سمریز میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیریٹیج (لوک ورثہ)ترمیمی بل 2026، سٹینڈرڈ ٹائم (تشریحِ حوالہ جات)ترمیمی بل 2026، آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی (اے ایف آئی یو )راولپنڈی کی ٹیبل آف آرگنائزیشن اینڈ ایکوپمنٹ میں نظرثانی اور ماحول دوست طریقے سے بحری جہازوں میں موجود مضر مواد کے انتظام سے متعلق بل 2026 کی منظوری شامل ہے ،صدرِ مملکت نے ( پمز) کی سٹاف نرس رضیہ نورین کو تمغئہ شجاعت دینے کی منظوری بھی دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...