ڈسکوز کنزیومر پرسیپشن سروے شروع کریں

 ڈسکوز کنزیومر پرسیپشن سروے شروع کریں

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری کی زیرصدارت اجلاس میں تمام ڈسکوز کو ہدایت کی گئی کہ کنزیومر پرسیپشن سروے کے طریقہ کار، معیارات اور شیڈول کو حتمی شکل دیکر سروے فوری شروع کیا جائے۔

وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ سروے کے معیارات نیپرا کے مقرر کردہ پیرامیٹرز کے مطابق ہونے چاہئیں تاکہ صارفین کی رائے کو حقیقی معنوں میں اہمیت دی جا سکے ۔ اس سے ڈسکوز کی کارکردگی اور خدمات پر صارفین کے اطمینان کا تعین ہوگا جبکہ نتائج مستقبل کی پالیسی سازی میں معاون ثابت ہوں گے ۔وفاقی وزیر نے متعلقہ فریقین کو سروے کی منظوری جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ عمل بلا تاخیر شروع ہو۔ سروے ہر چھ ماہ بعد لازمی مکمل کیا جائے جبکہ سالانہ شیڈول میں کم از کم ایک سروے موسم گرما میں شامل ہو۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...