ہائیکورٹ ججز جسٹس ارباب، جسٹس ثمن کیخلاف درخواست مسترد

ہائیکورٹ ججز جسٹس ارباب، جسٹس ثمن کیخلاف درخواست مسترد

جسٹس خادم حسین سومرو نے دونوں ججز کے خلاف درخواست خارج کر دی ججز کو عہدے سے ہٹانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی

اسلام آباد (رضوان قاضی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالت نے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی تعیناتی کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔ وکیل جی ایم چودھری کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ججز کے خلاف درخواست مسترد کر کے خارج کر دی۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی تقرری قواعد و ضوابط کے خلاف ہوئی ہے ، تقرری کے احکامات کالعدم قرار دے کر انہیں عہدوں سے ہٹا دیا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...