آخری سٹیج میں پی ٹی آئی پیچھے ہٹ جائے گی:نجم سیٹھی
حکومت نے خود کو تگڑا کرلیا، ایک عدالت کے حکم سے ، دوسرا فوج کی طاقت سے ستمبر، اکتوبر میں مشکل دن رہیں گے :’’آج کی بات سیٹھی کیساتھ’’ میں گفتگو
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے آرڈر آگیا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج نہیں کرسکتی،اس کے بعد محسن نقوی نے پریس کانفرنس کی اور کہا آرڈر ہمارے پاس ہیں، محسن نقوی نے ایک لفظ استعمال کیا ہے اگر گولی چلی توپھر ہماری طر ف سے بھی گولی چلے گی،محسن نقوی نے جو گولی کا لفظ استعمال کیا ہے ان کے کہنے کے مطابق پی ٹی آئی کے دھرنے میں ایسے لوگ ہوں گے جو اس قسم کی چیز کریں گے ۔ دنیا نیوز کے پروگرام ’’آج کی بات سیٹھی کے ساتھ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا پی ٹی آئی کہہ رہی ہے کہ ہم احتجاج کریں گے ،سہیل آفریدی کہہ رہے ہیں ہم پہلے صوابی،ہری پور جلسہ کریں گے ،اس کے اندر فیصلہ کریں گے اسلام آبادجانا ہے یا نہیں،ادھر سے محسن نقوی نے کہا کہ اگر یہ احتجاج کرتے بھی ہیں تو یہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہو گی، حکومت نے دو طریقوں سے اپنے آپ کو تگڑا کرلیا۔
ایک عدالت کے حکم سے ، دوسرا،ریاست کی فوج ہوتی ہے اس کی طاقت سے ، میرا خیال ہے کہ آخری سٹیج میں پی ٹی آئی پیچھے ہٹ جائے گی،لانگ مارچ نہیں کرے گی،اگر انہوں نے لانگ مارچ کیا تو بہت براسلوک کیا جائے گا، موجودہ صورتحال خطرناک ہے ،ایک طرف طرف سے پی ٹی آئی لانگ مارچ کرنے جارہی ہے ، دوسری طرف سے جماعت اسلامی اپنے قافلے لے کر اسلام آباد آئے گی، جو عدالت کا پی ٹی آئی کے خلاف حکم ہے ،کیا جماعت اسلامی کے خلاف توہین عدالت کی اپیل ہوگی ،ممکن ہے ان کے خلاف درخواست دی جائے گی،کیو نکہ عدالت کا حکم پی ٹی آئی کے خلاف نہیں تھا،اس میں سب جماعتیں شامل ہیں،عدالت نے لانگ مارچ پر پابندی لگادی ہے ،سیاسی جماعتیں کوششیں کررہی ہیں کہ کوئی نہ کوئی لیوریج نکلے ،ویسے بھی حالات خراب ہیں، افراتفری ہورہی ہے ،کشمیر کا معاملہ مشکل سے سیٹل ہوا، ادھر کے پی اور بلوچستان کے اندر دہشت گردی بڑھتی جارہی ہے ،دوسری طرف مشرق وسطٰی کے اندر حالات خراب ہیں،وہاں ہمارے پھر معاہدے ہیں،ستمبر، اکتوبر میں مشکل دن رہیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments