عدلیہ کا احترام،27ستمبر کے لانگ مارچ کی تیاریاں مکمل:شفیع جان

عدلیہ کا احترام،27ستمبر کے لانگ مارچ کی تیاریاں مکمل:شفیع جان

عمران کی صحت ،ملاقاتوں بارے 20 حکمنامے جاری ہوئے کتنوں پر عمل ہوا؟ اسلام آباد میں کنٹینرز کھڑے کر د ئیے ، ہائیکورٹ اس کا بھی نوٹس لے :گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات پختونخوا شفیع اللہ جان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور 27ستمبر کے لئے ہماری تمام تیاریاں مکمل ہیں، مارچ کی قیادت وزیراعلیٰ کریں گے ۔ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ 20لاکھ سے زیادہ لوگ لانگ مارچ میں شامل ہوں گے ، مالی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ،ہمیں اسلام آباد پہنچنے میں 4دن بھی لگ سکتے ہیں، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا احترام ہے لیکن عدلیہ سے ہمارا بھی سوال ہے ، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت اور ملاقات سے متعلق عدالت نے 20سے زائد حکمنامے جاری کئے ،ان میں کتنوں پر عملدرآمدہوا، کیا اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلوں پر عمل ہوا؟، ہمارے پاس مارچ کے سوا آپشن نہیں، حکومت نے اسلام آباد میں کنٹینرز کھڑے کر د ئیے ہیں، عدالت سے درخواست ہے کہ اس کا بھی نوٹس لیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی گولی نہیں چلائی ، ہربارحکومت کی طرف سے ایسا ہوتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...