سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 7دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 7دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں کے دوران 7 دہشتگرد ہلاک کر دئیے گئے ،پنجگور کے علاقے فتح علی میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک کیے۔

 کارروائی کے دوران ہلاک فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ۔سکیورٹی فورسز نے ضلع کچھی کے علاقے دھاڈرمیں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک کر دئیے ،خفیہ اطلاعات پر کچھی میں کی گئی مؤثر کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...