دفتر خارجہ سکینڈل، اسحاق ڈارکانوٹس ، 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم
اسلام آباد (دنیا نیوز، وقائع نگار )نائب وزیراعظم نے اپوسٹیل اور دستاویزات کے تصدیقی نظام سے متعلق میڈیا رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت خارجہ کے دستاویزات کی تصدیقی نظام کی تحقیقات کیلئے تین رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی۔
کمیٹی کے کنو ینر سیکر ٹر ی پٹرولیم حامد یعقوب شیخ ہیں جبکہ سیکر ٹر ی قانون راجہ نعیم اکبر اور سپیشل سیکر ٹر ی خزانہ قمر سرور عباسی کمیٹی کے ممبر ہوں گے ،کمیٹی اپوسٹیل دستاویزات کی تصدیقی نظام میں کسی بھی قسم کے غلط استعمال یا بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرے گی، کورئیر سروسز کے کردار کا جائزہ لے گی اور وزارت خارجہ کے افسران کے ممکنہ ملوث ہونے کا تعین کرے گی ،کمیٹی نظام میں بہتری کیلئے ضروری اصلاحات بھی تجویز کرے گی ،انکوائری کمیٹی اپنی سفارشات اور تحقیقات کے نتائج دو ہفتوں کے اندر پیش کرے گی ، وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکر ٹر ی (ایڈمن) کمیٹی کو تمام متعلقہ ریکارڈ اور مواد تک رسائی سمیت مکمل معاونت فراہم کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments