ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس ، سپریم کورٹ نے سیشن عدالت کو مزید کارروائی سے روکدیا
اسلام آباد (اے پی پی)سپریم کورٹ نے سندھ پولیس کے مبینہ زیر حراست ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت سے سیشن عدالت منتقلی کے خلاف اپیل پر سماعت کرتے ہوئے سیشن عدالت کو مقدمے میں مزید کارروائی سے روک دیا۔
جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے معاملہ لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجوا دیا اورمزید سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments