غیر قانونی اعضا پیوند کاری کیس ،نجی ہسپتال کے سی ای اوکی ضمانت منظور
اسلام آباد(رضوان قاضی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی ہسپتال میں غیر قانونی اعضا کی پیوند کاری کیس میں سی ای او ڈاکٹر شوکت علی بنگش کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔
جسٹس محمد اعظم خان کی عدالت سے جاری تحریری فیصلہ میں عدالت نے 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے ، پاسپورٹ جمع کرانے اور بغیر اجازت ملک نہ چھوڑنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شوکت علی کا نام ایف آئی آر میں نامزد نہیں تھا اور نہ وہ وقوعہ کی جگہ موجود تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments