ٹائم سکیل ملنے پر اگلے گریڈ کی مراعات ،سہولتیں بھی ملیں گی

ٹائم سکیل ملنے پر اگلے گریڈ کی مراعات ،سہولتیں بھی ملیں گی

نئے سکیل کی تنخواہ اور الاؤنسز کے ساتھ موبائل فون اخراجات بھی ملیں گے ، مراسلہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی حکومت نے سول ملازمین کو اگلے گریڈ میں ٹائم سکیل دینے سے متعلق وضاحتی احکامات جاری کر دئیے ۔ وزارت خزانہ کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے بھجوائے گئے مراسلے کے حوالے سے وضاحت جاری کی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق ٹائم سکیل پالیسی کے تحت کسی سول سرونٹ کو اگلا ٹائم سکیل دیا جائے گا تو وہ مذکورہ سکیل کے مطابق تنخواہ اور الاؤنسز کا حقدار ہوگا۔ اگلا ٹائم سکیل ملنے کی صورت میں ملازم کو نئے سکیل کی تنخواہ، دیگر مراعات اور سہولیات بھی حاصل ہوں گی، جن میں مختلف مراعات و استحقاق کے علاوہ موبائل فون کے اخراجات سمیت دیگر سہولیات شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...