سیفٹی معیارات :پی آئی اے کی مسلسل 12 ویں مرتبہ آئی او ایس اے رجسٹریشن کی کامیاب تجدید
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ایئرلائن پی آئی اے نے بین الاقوامی ایوی ایشن سیفٹی معیارات پر عمل درآمد کا اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے مسلسل 12 ویں مرتبہ آئی او ایس اے رجسٹریشن کی کامیاب تجدید کرا لی۔۔۔
رسک بیسڈ آئی او ایس اے آڈٹ کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد رجسٹریشن 11 ستمبر 2028 تک مو ثر رہے گی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق آئی او ایس اے آڈٹ کے دوران قومی ایئرلائن کے فلائٹ آپریشنز، کیبن آپریشنز، گراؤنڈ ہینڈلنگ اور کارگو آپریشنز سمیت مختلف شعبوں میں سیفٹی اور آپریشنل معیارات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔پی آئی اے انتظامیہ نے اس کامیابی کو اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ سیفٹی اور آپریشنل معیار میں مسلسل بہتری کے لیے پرعزم ہے جبکہ اس کامیابی کے حصول میں پی آئی اے کی ٹیم نے اہم کردار ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments