ایف ڈی ای اور فیڈرل بورڈ کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانیکا فیصلہ
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزارتِ تعلیم نے ایف ڈی ای اور فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا تھرڈ پارٹی جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ذریعے دونوں محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
وفاقی وزارت تعلیم تھرڈ پارٹی جائزہ کے لیے کمپنیوں کی خدمات حاصل کرے گی۔ وزارت تعلیم نے رواں مالی سال2027 -2026- میں مذکورہ منصوبہ کے لیے بجٹ مختص کیا ہے، تھرڈ پارٹی جائزہ کے تحت دونوں تعلیمی اداروں کی کارکردگی اور امور کی شفافیت کا جائزہ لیا جائے گا اور دونوں اداروں کے لیے الگ الگ تجاویز حاصل کی جائیں گی۔وزارت تعلیم تھرڈ پارٹی جائزہ لیے نجی کمپنیوں کو کوالٹی اینڈ کاسٹ بیسڈ سلیکشن کے فارمولا کی بنیاد پر منتخب کرے گی جس میں کمپنیوں کی تکنیکی تجاویز کے 80 فیصد جبکہ مالی تجویز کے 20 فیصد نمبر ہوں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments