آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان میں فائیو جی سروسز کا آزمائشی آغاز
مظفر آباد /گلگت (آئی این پی) اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کا آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 5G سروس کا آزمائشی آغاز ہوگیا۔
ایس سی او کی جانب سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے 7 مقامات پر 5G سروس فعال کر دی گئی ہے ، جہاں ڈی جی ایس سی او نے 5G سروسز کا افتتاح کیا ہے۔یہ شاندار اقدام آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل ترقی کا سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ آزمائشی آغاز سے عوام کو موبائل ٹیکنالوجی تک رسائی ملے گی۔اس سلسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ دسمبر 2026 تک مزید 20 سائٹس فعال ہوں گی، جس سے مجموعی تعداد 27 ہو جائے گی۔فائیو جی ٹیکنالوجی سے سیاحت، تعلیم، صحت، کاروبار اور عوامی خدمات میں نئے اور اہم مواقع پیدا ہوں گے ۔افتتاح کے بعد گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر ہیڈکوارٹرز میں 5G سروس کے عملی مظاہرے بھی کئے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments