پی ٹی آئی مارچ:آئی جی خیبرپختونخوا کی پولیس افسروں کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت

پی ٹی آئی مارچ:آئی جی خیبرپختونخوا  کی پولیس افسروں کو ریلی یا جلوس  میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ پولیس کا کوئی افسر اسلام آباد کی طرف مارچ، ریلی یا جلوس میں سہولت فراہم نہیں کرے گا۔

آئی جی کے پی ذوالفقار حمید کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ سہولت فراہم کرنے کی ہدایات پر آئی جی پولیس کو فوری اطلاع دی جائے گی، عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے والے افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اس سے پہلے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا بھی کسی سرکاری افسر کو مارچ، ریلی یا جلوس میں مدد یا سہولت نہ دینے کی ہدایت کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی پر محکمانہ کارروائی ہو گی، چیف سیکرٹری نے ملازمین کو سرکاری وسائل اور فنڈز کے استعمال سے بھی روک دیا۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا تھا کہ کسی سیاسی جماعت یا صوبائی حکومت کو اسلام آباد کی طرف جانے والی شاہراہیں بند کرنے کا حق نہیں ۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...