فساد ،لانگ مارچ نہیں، امن کی ضرورت : احسن اقبال
جہاں کے ٹی وی پر ماراماری دکھائی جائے ، وہاں سرمایہ کار کیسے آئے گا نوجوانوں کو مرغیاں، کٹے ، انڈے نہیں تعلیم دیں:نارووال میں خطاب
نارووال(خبر نگار)وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اس بات کا احساس کریں کہ آج پاکستان کو فساد ،لانگ مارچ کی ضرورت نہیں ، بلکہ اتحاد ،امن و استحکام کی ضرورت ہے ۔ کسی ملک کی ٹی وی سکرین پر وہاں مارا ماری دکھائی جا رہی ہو ، کیا بین الاقوامی سرمایہ کار اس ملک کا رخ کر سکتا ہے ؟ بین الاقوامی سرمایہ کار اسی ملک میں جاتا ہے جہاں امن و استحکام ہوتا ہے۔
نارووال میں محمود خان ٹیکنیکل کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آپ نوجوانوں کا فرض ہے پاکستان کے امن، استحکام، اتحاد کی آواز بنیں اگر ہمیں کوئی لڑانا چاہتا ہے تو ان آوازوں کو مسترد کریں، صرف ایک آواز کے ساتھ چلیں جو پاکستان کو قوم بنائے ، زندہ باد کرے ۔ہمارا مشن صرف یہی ہے ،پاکستان کو دنیا کی بہترین معیشت بنائیں، اس کے لئے پاکستان کے نوجوانوں کو مرغیاں، کٹے ، انڈے نہ دیں ۔پاکستان کے نوجوانوں کو بہترین تعلیم دیں، ٹیکنیکل تعلیم دیں، یہ نوجوان بہترین معمار بن کر اپنے لئے بھی سرمایہ افتخار اکٹھا کریں اور ہم سب کیلئے بھی سرمایہ افتخار بنیں، پاکستان کی پہچان بنیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments