مذاکرات کی میز پر بیٹھنا چاہیے مسائل کا حل سیاسی مفاہمت میں پوشیدہ ہے :چودھری سرور

 مذاکرات کی میز پر بیٹھنا چاہیے  مسائل کا حل سیاسی مفاہمت  میں پوشیدہ ہے :چودھری سرور

لاہور (دنیا نیوز)سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ پاکستان کو موجودہ سیاسی، معاشی اور سماجی بحرانوں سے نکالنے کے لیے مفاہمت، مکالمے اور باہمی اعتماد کی اشد ضرورت ہے۔۔۔

سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنے کے بجائے تمام فریقوں کو قومی مفاد میں مذاکرات کی میز پر بیٹھنا چاہیے ، سیاسی استحکام  کے بغیر نہ معیشت مضبوط ہو سکتی ہے اور نہ ہی عوام کے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں، علیمہ خان  کی گرفتاری سے مفاہمت کی فضا خراب اور سیاسی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا، جس کا ملک متحمل نہیں ہو سکتا، انہوں نے کہا کہ قومی مسائل کا پائیدار حل گرفتاریوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال میں نہیں بلکہ مذاکرات، انصاف اور سیاسی مفاہمت میں پوشیدہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...