پنجاب کے سکولوں میں ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ

پنجاب کے سکولوں میں ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ

پہلے سے تعینات ایس ٹی آئیز کی خدمات مئی 2027 تک جاری رکھنے کی منظوری خالی نشستوں پر شفاف بنیادوں پر نئے ٹیچر انٹرنز کی بھرتی فوری شروع کرنیکی ہدایت

 لاہور (آن لائن)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سکولوں میں سکول ٹیچر انٹرنز (ایس ٹی آئیز) کی دوبارہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی پہلے سے تعلیمی اداروں میں تعینات ٹیچر انٹرنز کے ساتھ نئے معاہدے کرنے کی بھی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے ، جس کے تحت ان کی خدمات 31 مئی 2027 تک جاری رہیں گی۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) کو ہدایت کی ہے کہ وہ سکولوں میں خالی نشستوں پر ایس ٹی آئی پروگرام 2024 کے ضوابط کے مطابق نئے انٹرنز کی بھرتی کا عمل فوری شروع کریں۔ تمام سی ای اوز کو انٹرنز کا تازہ ترین ریکارڈ فراہم کرنے اور بھرتی کے عمل میں شفافیت اور قواعد پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...