اوکاڑہ:ٹک ٹاک بناتا نوجوان دریائے راوی میں ڈوب گیا
صدرگوگیرہ(نمائندہ دنیا )اوکاڑہ کے تھانہ گوگیرہ کی حدود میں دریائے راوی میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتا 18سالہ نوجوان مبینہ طور پر ڈوب گیا۔
علاقہ ٹھٹھہ طاہر کا قیصرنواز اپنے تین دوستوں کے ہمراہ دریائے راوی پر گیا تھا، جہاں مبینہ طور پر ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے ہوئے اچانک دریا میں جاگرا اور گہرے پانی میں ڈوب گیا ۔جبکہ اس کے تینوں دوست محفوظ رہے ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیوکی ٹیم موقع پر پہنچی اور نوجوان کی لاش کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments