نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ، مری میں آرٹس کانسل مسمار ، تھیم پارک بنانیکا فیصلہ
مریم نواز بھی شریک، غیر قانونی کھوکھے فوری ہٹانے ، نئے خوبصورت اور یکساں ڈیزائن میں تعمیر کرنے کی ہدایت مال روڈ آپریشن متاثرین کے فنڈز چند روز میں میونسپل کارپوریشن،ایل ای سی اکائونٹس میں منتقل،تقسیم کرنیکا فیصلہ
مری(نمائندہ دنیا)مسلم لیگ(ن)کی اعلیٰ قیادت کا اہم اجلاس میاں نواز شریف کی زیر صدارت مری میں منعقد ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک ہوئیں، اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، ڈپٹی کمشنر مری، سیکرٹری سیاحت، سیکرٹری وائلڈ لائف اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، ذرائع کے مطابق اجلاس میں مری ڈویلپمنٹ پلان سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی غور کیا گیا، مال روڈ ہل سائیڈ پر حالیہ آپریشن اور متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے ،ذرائع کے مطابق مال روڈ آپریشن کے متاثرین کے لیے اضافی فنڈز کی کابینہ نے منظوری دے دی۔
متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کے لیے آئندہ چند روز میں فنڈز متعلقہ اکاؤنٹس میں منتقل کئے جائیں گے ، جو بعدازاں میونسپل کارپوریشن اور ایل اے سی کے اکاؤنٹس میں منتقل ہونے کے بعد متاثرین میں تقسیم کئے جائیں گے ، ذرائع کے مطابق اجلاس میں مال روڈ پر آرٹس کونسل کی عمارت مسمار کر کے اس کی جگہ پر تھیم پارک تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ آرٹس کونسل کی عمارت متبادل جگہ پر تعمیر کی جائے گی، اجلاس میں مری میں صحت اور پانی کی سکیموں پرتفصیلی بریفنگ دی گئی،ذرائع کے مطابق غیر قانونی کھوکھے فوری ہٹانے جبکہ قانونی کھوکھوں کو نئے سرے سے خوبصورت اور یکساں ڈیزائن میں تعمیر کرنے کی ہدایت کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments