وزیراعظم کی وطن واپسی پر اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کا شیڈول طے کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی پراپوزیشن لیڈر سے ملاقات کا شیڈول طے کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وسیع ایجنڈے پرمشاورت جاری ہے۔
اپوزیشن لیڈرسے ملاقات کا شیڈول طے کرنے کیلئے حکومت خود رابطہ کرے گی۔ اپوزیشن لیڈرکی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ وزیراعظم کے سامنے رکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی وطن واپسی کے بعد ملاقات میں اہم سیاسی امور پر بات ہوگی۔ پارلیمانی امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اپوزیشن لیڈرآئین وقانون کی بالادستی اور پارلیمان کے استحکام پر زور دیں گے ۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں اورعلاج کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ دہرایا جائے گا۔ ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کی تعیناتی کا معاملہ بھی زیربحث آئیگا۔ وزیراعظم شہباز شریف اپوزیشن لیڈر سے چیف الیکشن کمشنرکیلئے تین نام مانگیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments