اپوزیشن کی پیپلز پارٹی کو اے پی سی میں شر کت کی دعوت
شرکت بارے بلاول بھٹو کے موقف سے اپوزیشن کو آگاہ کر دینگے ،نیئر بخاری
اسلام آباد (دنیا نیوز)اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس، بیرسٹر گوہر اور دیگر نے سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیئر بخاری سے ملاقات کی اور آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، آئین کی بالادستی، جمہوری اداروں کے استحکام اور سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطوں سمیت مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔نیئر بخاری نے کہا آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے چیئرمین بلاول بھٹو سے بات کریں گے ۔بلاول بھٹو زرداری کا جو بھی موقف ہوگا، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کو اس سے آگاہ کر دیا جائے گا،راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا یہ مشکل وقت ہے ، مل بیٹھنے کی ضرورت ہے ، جب بھی مل کر بیٹھے بحران سے نکلنے کا راستہ نکلا۔بیرسٹر گوہر نے کہا لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار ہے ، سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا برقرار رہیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments