مولانا عبد الرب امجد 63 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے ، ماڈل ٹاؤن میں سپرد خاک
لاہور(سیاسی نمائندہ)ملک کے نامو رعالم دین اور جامع مسجد ڈی بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور کے خطیب مولانا عبد الرب امجد اچانک حرکت قلب بند ہو نے کی وجہ سے 63 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔
مرحوم نے بیوہ اور ایک بیٹے حافظ عثمان سمیت سینکڑوں عقیدت مند اور شاگرد سوگوار چھوڑے ،مرحوم انتہا ئی متقی پرہیز گار اور نیک سیرت انسان تھے وہ تقریبا عرصہ 32سال سے جامع مسجد ڈی بلاک ماڈل ٹاؤن لاہورمیں امامت وخطابت کے فرائض اور دیگردینی امور سرانجام دے رہے تھے ،مولانا عبد الرب امجدمرحوم رابطۃ العلماء ماڈل ٹاؤن لاہور کے صدر اورمرکزی جمعیت علماء اسلام پنجاب کے صوبائی امیر بھی تھے ، مرحوم کا روحانی واصلاحی تعلق حضرت مولانا عبید اللہ انور ؒاور جامعہ اشرفیہ لاہور کے شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد یوسف خان مد ظلہ کے ساتھ تھا،نمازِ جنازہ مرحوم کے خالو مولانا قاری عطاء اللہ نے پڑھائی جس میں شیخ الحدیث مولانا محمدیوسف خان،معروف کاروباری ورفاہی شخصیت اورسابق ناظم ضلع لاہورمیاں عامر محمود، ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے صدر صاحبزادہ سیف الرحمن،نائب صدر ڈاکٹر عبدالرحمن، ماڈل ٹاؤن اسلامک ٹرسٹ کے اعزازی سیکرٹری جنرل سید صہیب احمد شاہ،مولانا خلیل الرحمن حقانی، مولانا عبدالرؤف فاروقی، مولانا حامد اشرف ہمدانی،مولانا ڈاکٹر سرفراز اعوان،وفاقی مشیر شبیر احمد عثمانی، مولانا احمد علی ثانی،مولانا قدرت اللہ عارف، پیر ناصر حسن،مولانا عظیم قادری اور دیگر علمی و دینی شخصیات اور عزیز واقارب سمیت تمام شعبہ زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔بعد میں مرحوم کو مقامی قبرستان ماڈل ٹاؤن لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments