سٹیل ری رولرز کیلئے بجلی پر فی یونٹ 30روپے سیلز ٹیکس عائد

 سٹیل ری رولرز کیلئے بجلی پر فی یونٹ 30روپے سیلز ٹیکس عائد

سابق فاٹا ، پاٹا کے سٹیل یونٹس کیلئے سیلز ٹیکس 20 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا 70 فیصد سے زائد درآمدی خام مال استعمال کرنے پر 5 روپے فی یونٹ سیلز ٹیکس نئے سٹیل کاروبار کیلئے 5 روپے یونٹ رعایتی سیلز ٹیکس ہوگا، ایس آر او میں ترمیم

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) ایف بی آر نے سٹیل سیکٹر کے لیے سیلز ٹیکس کی شرحوں میں مزید ترامیم کر دی ہیں۔ اس حوالے سے ایس آر او 1245 میں ترمیم کا  نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سٹیل ری رولرز کو بجلی کے فی یونٹ استعمال پر 30 روپے سیلز ٹیکس ادا کرنا ہوگاجبکہ درآمدی یا مقامی خام مال سے سٹیل بار بنانے والے ری رولرز پر بھی فی بجلی یونٹ 30 روپے سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے ۔سابق فاٹا اور پاٹا میں مقامی ری میلٹیبل سکریپ استعمال کرنے والے سٹیل میلٹرز اور کمپوزٹ یونٹس کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح 20 روپے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے جبکہ ان علاقوں میں سٹیل ری رولرز کے لیے بھی 20 روپے فی بجلی یونٹ سیلز ٹیکس ہوگا۔ درآمدی خام مال یا ری میلٹیبل سکریپ کا استعمال 70 فیصد سے زائد ہونے کی صورت میں 5 روپے فی یونٹ سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔نئے قائم ہونے والے اور دوبارہ شروع کیے گئے سٹیل کاروباروں کے لیے 5 روپے فی یونٹ رعایتی سیلز ٹیکس کا معیار سہ ماہی درآمدات یا خریداری کی بنیاد پر طے کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے تحت سٹیل میلٹرز، کمپوزٹ یونٹس اور ری رولرز کو بجلی کے بل کے ذریعے وصول کیے گئے سیلز ٹیکس کو آؤٹ پٹ سیلز ٹیکس سے ایڈجسٹ کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ۔ ایف بی آر کے پروڈکشن مانیٹرنگ سسٹم سے تصدیق کے بعد سٹیل مینوفیکچرر کی کیٹیگری تبدیل کی جا سکے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ملکیت یا کاروبار کی نوعیت تبدیل ہونے کے باوجود سٹیل کاروبار سے منسلک بجلی کا کنکشن برقرار رہے گا جبکہ لیز یا ملکیت کی تبدیلی کی صورت میں بھی بجلی کا کنکشن تبدیل نہیں کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...