کشمیر کونسل کی 4نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی آج جمع ہونگے
چودھری منظور ، چودھری سعید ،راجہ مشتاق منہاس ن لیگ کے امیدوار لطیف اکبر پی پی کے امیدوار ، خالی نشستوں پر انتخابات 12 اکتوبر کو ہونگے
مظفرآباد( محمد اسلم میر )آزاد جموں و کشمیر کونسل کی خالی ہونیوالی 4نشستوں پر انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی آج جمع کرائے جائیں گے ۔ ۔ مسلم لیگ (ن)نے تین نشستوں کیلئے اپنے امیدواروں کو نامزد کیا ، مظفرآباد سے چودھری منظور احمد ، میرپور سے چودھری سعید اور باغ سے مشتاق احمد منہاس (ن) لیگ کے امیدوار ہوں گے ۔دوسری جانب پیپلز پارٹی نے کونسل کی نشست کیلئے چودھری لطیف اکبر کو امیدوار نامزد کیا ،چار خالی نشستوں پر انتخابات 12 اکتوبر 2026 کو ہوں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments