پنجاب ریونیو اتھارٹی میں 10 افسروں کے تقرر و تبادلے

پنجاب ریونیو اتھارٹی میں  10 افسروں کے تقرر و تبادلے

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے )پنجاب ریونیو اتھارٹی میں 10افسروں کے تبادلے اور تقرریاں، چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا نے احکامات جاری کردئیے ۔انفورسمنٹ آفیسر احمد جواد کا لاہور سے راولپنڈی تبادلہ کردیا گیا۔۔۔

 سعود عتیق خان انفورسمنٹ آفیسر کا تبادلہ لاہور سے ملتان کر دیا گیا۔آڈٹ آفیسر خاور شہزاد صدیقی کا گوجرانولہ سے لاہور تبادلہ کردیا گیا۔انفورسمنٹ آفیسر فیضان مصطفی کا لاہور سے فیصل آباد تبادلہ کردیا،انفورسمنٹ آفیسر عبدالمالک کو یونٹ 7، انفورسمنٹ رینج ٹو ملتان تعینات کر دیا۔آڈٹ آفیسر ایر ا اکرم کو یونٹ 37 اور یونٹ 37 اے ، لاہور کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔افشاں نذیر کو یونٹ 42 اے اور انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن آفیسر، لاہور کے اضافی چارج بھی سونپ دئیے گئے ۔حیدر علی کو انفورسمنٹ آفیسر یونٹ 20 کے اضافی چارج سے سبکدوش کر دیا۔ محسن محمود کو یونٹ 20 اور 20 اے کے آڈٹ آفیسر کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ ا نفورسمنٹ آفیسر محمد اکمل وڑائچ کو انفورسمنٹ رینج ون گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...