این سی سی آئی اے کی غیر قانونی کال سنٹر کیخلاف کارروائی، 38 افراد گرفتار

این سی سی آئی اے کی غیر قانونی کال  سنٹر کیخلاف کارروائی، 38 افراد گرفتار

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور زون عاطف امیر کی زیرنگرانی جعلی میڈیکل بلنگ سروس کی آڑ میں غیر قانونی کال سنٹر کے خلاف کارروائی،

 غیر قانونی کال سنٹر سے غیر ملکی شہریوں کو جعلی تشہیری اور پروموشنل پیشکشوں کے ذریعے نشانہ بنانے کا انکشاف، کارروائی کے  دوران 38 افراد گرفتار، کال سنٹر سے اہم شواہد اور سامان قبضے میں لے لیا گیا، کال سنٹر سے کینیڈا سے متعلق موبیلٹی مہم کے نام پر بین الاقوامی شہریوں سے رابطے کیے جاتے تھے ،ملزمان شہریوں سے ذاتی، مالی اور کریڈٹ و ڈیبٹ کارڈ کی معلومات حاصل کرتے تھے ۔کارروائی کے دوران تین گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...