انڈسٹریل اسٹیٹ فورس کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ،ایک ڈاکو ہلاک

انڈسٹریل اسٹیٹ فورس کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ،ایک ڈاکو ہلاک

سکیورٹی اہلکار فائرنگ سے زخمی، ڈاکو فیکٹری کی گاڑی روک کر واردات کر رہے تھے سکیورٹی اہلکار فائرنگ سے زخمی، ڈاکو فیکٹری کی گاڑی روک کر واردات کر رہے تھے

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈکیتی کی کوشش کے دوران قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ فورس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ سکیورٹی فورس کا اہلکار تین گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دو ڈاکو کیک بنانے والی فیکٹری کی گاڑی روک کر واردات کر رہے تھے کہ ان کا سامنا انڈسٹریل اسٹیٹ فورس سے ہوگیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو موقع پر مارا گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے ہلاک ڈاکو کی لاش تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردی جبکہ زخمی سکیورٹی اہلکار کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش اور مزید تفتیش شروع کردی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...