برقع پہن کر پان شاپ سے 1 کروڑ 15 لاکھ چوری کرنیوالا ملازم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ کے علاقے داروغہ والا چوک میں پان شاپ سے ایک کروڑ 15 لاکھ روپے چوری ہونے کی 15 کال موصول ہوئی،
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واردات کا معمہ حل کرتے ہوئے دکان کے ملازم حسنین علی کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق دکان مالک نے بتایا کہ نامعلوم چور دکان سے ایک کروڑ 15 لاکھ روپے لے گیا ہے ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینے پر انکشاف ہوا کہ دکان کا ملازم حسنین علی برقع پہن کر دکان میں داخل ہوا اور برقع کی آڑ میں رقم چوری کر لی۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک کروڑ 17 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments