ماں نے 8سالہ بیٹے کو قتل،بیٹی کو زخمی کر کے خودکشی کرلی

ماں نے 8سالہ بیٹے کو قتل،بیٹی کو زخمی کر کے خودکشی کرلی

شیخوپورہ میں چیز کھانے کیلئے پیسے مانگنے پر ماں نے پستول سے بچوں پر فائرنگ کی احسن موقع پرچل بسا،6سالہ طیبہ کی حالت نازک،شازیہ نے خود کو بھی گولی مار لی

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ میں ماں نے کمسن بیٹے اور بیٹی پر فائرنگ کردی، بیٹا جاں بحق ،بیٹی شدید زخمی ہوگئی، بعدازاں ماں نے گولی مار کرخودکشی کرلی۔ بتایا گیا ہے کہ گھنگ روڈ گلی نمبر1 کے رہائشی ویگن ڈرائیور عمران حسن کی بیوی 32سالہ شازیہ عمران سے اسکے 8 سالہ بیٹے احسن نے کھانے پینے کی اشیاء لانے کیلئے پیسے مانگے ، ماں نے انکار کردیا ، بیٹے کے بار بار اصرار پر مشتعل ہوکرشازیہ نے پستول سے احسن اور 6 سالہ بیٹی طیبہ پر فائرنگ کر دی ، احسن موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ طیبہ شدیدزخمی ہو گئی جس کی حالت تشویشنا ک ہے ، بعدازاں ملزمہ شازیہ عمران نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تھانہ اے ڈویژن پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...