نواب آف بہاولپور فیملی کے گھر چوری کے 6ملزم گرفتار، 3روزہ ریمانڈ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر، اپنے نامہ نگار سے ) تھانہ مارگلہ پولیس نے سیکٹر F-8/3میں نواب آف بہاولپور فیملی کے گھر چوری کی واردات ٹریس کرکے چھ ملزمان گرفتار کرلیے ۔۔۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 70 سے 80 فیصد مال مسروقہ برآمد کرلیا گیاجبکہ مزید برآمدگی اور واردات میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ اظہر ندیم نے گرفتار 6 ملزمان کو 3 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، عدالت نے ملزمان کو دوبارہ 7 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments