2027میں پاکستان کی کوئی بھی یونیورسٹی دنیا کی ٹاپ 500جامعات میں جگہ نہ بنا سکی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ٹائمز ہائر ایجوکیشن (THE) کی عالمی جامعات کی 2027 کی درجہ بندی میں پاکستان کی کوئی بھی جامعہ دنیا کی ٹاپ پانچ سو جامعات میں جگہ نہیں بنا سکی۔۔
، جبکہ ملک کی بہترین جامعہ قائداعظم یونیورسٹی 551 تا 600 کے گروپ میں شامل ہے ، یہ صورتحال پاکستان میں اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور جامعات کی عالمی مسابقت کے معیار پر سنجیدہ سوالات اٹھاتی ہے ۔درجہ بندی کے مطابق برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی مسلسل گیارہویں سال دنیا کی بہترین جامعہ قرار پائی، جبکہ امریکا کی میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (MIT) دوسرے ، پرنسٹن اور اسٹینفورڈ مشترکہ تیسرے ، کیمبرج پانچویں اور ہارورڈ چھٹے نمبر پر رہی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments