8 ڈسٹرکٹ ، ایڈیشنل سیشن ججز کی ریٹائرمنٹ کے نوٹیفکیشن جاری

8 ڈسٹرکٹ ، ایڈیشنل سیشن ججز  کی ریٹائرمنٹ کے نوٹیفکیشن جاری

لاہور(این این آئی)8ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی ریٹائرمنٹ کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ۔چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ڈائریکٹر جنرل ایچ آر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔

تمام ججز 60 سالہ عمر کی حد پوری ہونے پر نومبر اور دسمبر 2026 میں ریٹائر ہوں گے ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہورظفر یاب انوار 2 نومبر 2026 ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پاکپتن شہزاد حسین 19 نومبر 2026 ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ آباد علی نواز27 نومبر 2026 ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نارووال محمد عارف حمید شیخ14 دسمبر 2026 کو ریٹائر ہوں گے ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب امجد اقبال رانجھا14 دسمبر 2026 ،سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ سرگودھا سید داور ظفر علی 24 دسمبر 2026 ، پریزائیڈنگ آفیسر پنجاب لیبر کورٹ نمبر دس ساہیوال خالد ارشد31 دسمبر 2026 جبکہ سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ ملتان محمد ندیم31 دسمبر 2026 کو ریٹائر ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...