26نومبراحتجاج،ملزمان ،وکلاکی عدم پیشی ،بیانات قلمبند نہ ہوسکے
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں زیر سماعت 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمہ میں متعدد مرتبہ عدالتی ہدایات کے باوجود ملزمان کے 342 کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے۔
گذشتہ روز کیس کی سماعت کے دوران ملزمان اور ان کے وکلا عدالت میں پیش نہ ہوئے اور ملزمان کی عدم دستیابی کے باعث 342 کے بیانات بھی ریکارڈ نہ ہو سکے ، جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی۔پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments