راولپنڈی :اڈیالہ جیل کے باہر ہنگامہ آرائی کیس، سماعت 20اکتوبر تک ملتوی

راولپنڈی :اڈیالہ جیل کے باہر ہنگامہ آرائی کیس، سماعت 20اکتوبر تک ملتوی

راولپنڈی(اے پی پی)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے اڈیالہ جیل کے باہر ہنگامہ آرائی، کارِ سرکار میں مداخلت اور دیگر دفعات کے تحت درج مقدمہ کی سماعت ملزمان کے وکلا کی جانب سے عدم حاضری کے باعث 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔۔۔

انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے اڈیالہ جیل کے باہر ہنگامہ آرائی، کارِ سرکار میں مداخلت اور دیگر دفعات کے تحت درج مقدمہ کی سماعت ملزمان کے وکلا کی جانب سے عدم حاضری کے باعث 20 اکتوبر تک ملتوی کردی، ملزمان کے وکلا نے نادیہ خٹک، آصف اقبال، اسد عباس اور طیبہ راجہ کی عدم حاضری پر ایک روزہ حاضری سے استثنٰی کی درخواستیں دائر کیں، جنہیں عدالت نے منظور کرلیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...