اپوزیشن مذاکرات کی طرف آئے
سہون (نمائندہ دنیا) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ایک روزہ دورے پر اپنے انتخابی حلقے سہون اور بھان سعیدآباد پہنچے ، انہوں نے گاؤں مناہیوں پہنچ کر اپنے قریبی دوست شمن راہپوٹو سے ان کے کزن عثمان راہپوٹو کے انتقال پر تعزیت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری اصولوں پر یقین رکھتی ہے اور معاملات کو مذاکرات اور مفاہمت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے ۔ اپوزیشن کو لانگ مارچ کے بجائے مذاکرات سے مسئلہ حل کرنا چاہئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments