گریڈ 20 کے 10 افسروں کی نیشنل مینجمنٹ کورس میں شرکت مؤخر

گریڈ 20 کے 10 افسروں کی  نیشنل مینجمنٹ کورس میں شرکت مؤخر

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن سمیت گریڈ 20 کے 10 افسروں کی 125ویں نیشنل مینجمنٹ کورس (این ایم سی) میں شرکت مؤخر کرنے کی منظوری دے دی۔

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سہیل اشرف (چیف کمشنر آئی سی ٹی)، محمد ایاز (سیکرٹری آئی پی سی، خیبرپختونخوا)، مسرت جبین (کمشنر فیصل آباد ڈویژن) اور چودھری محمد علی رندھاوا (ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اسلام آباد) کی شرکت مؤخر کی گئی ہے ۔پولیس سروس آف پاکستان کے عمران شوکت (ڈی آئی جی کوئٹہ)، سیکرٹریٹ سروس کے اخلاق احمد قریشی (جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ و منشیات کنٹرول) اور شازیہ طور (جوائنٹ سیکرٹری وزارت خزانہ) بھی شامل ہیں۔ان لینڈ ریونیو سروس کی شازیہ عابد اور شازیہ میمن جبکہ پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے حسن لطیف (ڈائریکٹر فنانس، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور) کی کورس میں شرکت بھی مؤخر کردی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...