لانگ مارچ :پختونخوا میں میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات منسوخ

 لانگ مارچ :پختونخوا میں میٹرک  کے سپلیمنٹری امتحانات منسوخ

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا کے تعلیمی بورڈز نے 7سے 10 اکتوبر کے درمیان ہونے والے میٹرک کے سپلیمنٹری پرچے منسوخ کردئیے ۔میٹرک کے سالانہ امتحانات دوئم کا آغاز اب 12 اکتوبر سے ہوگا۔۔۔

 جبکہ 7 سے 10 اکتوبر کے پرچوں کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا اس حوالے سے بورڈز انتظامیہ نے وجوہات ظاہر نہیں کیں البتہ بنوں بورڈ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ حالات کی خرابی اور ڈسٹرکٹ میں انٹرنیٹ سروس نہ ہونے کی وجہ سے امتحانات منسوخ کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے خیبر پختونخوا میں لانگ مارچ بھی نکالا جارہا ہے جس کے باعث وہاں بعض علاقوں میں معمولات متاثر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...